اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کےلئے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، گزشتہ سال گروتھ ریٹ 5اعشاریہ 37 فیصد رہی، اس شرح نمو کی کوئی توقع ہی نہیں کر رہا تھا، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہوا،کورونا کے باوجود حکومت نے صنعتی پہیہ رکنے نہیں دیا،کورونا کے اثرات سے بچنے کے لیے ریلیف پیکجز دیئے،مکمل لاک ڈاون نہ کرنا وٰزیر اوعظم کا بڑا فیصلہ تھا، اسمارٹ لاک ڈاﺅن کے تحت کاروبار مکمل بند نہیں کروائیں،
- Advertisement -
، عمران خان کی پالیسی کو دیکھتے ہوئے برطانیہ نے بھی کہہ دیا ہے ہم بزنس بند نہیں کریں گے۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ 2018 سے اب تک اس حکومت نے 4 بحرانوں کا سامنا کیا، کرنٹ اکاونٹ خسارے کا بحران دیکھا، وزیر اعظم دوست ملکوں کے پاس گئے اور پیسے اکٹھے کیے، اس کے بعد پتہ چلا ایسے کام نہیں چلے گا تو معیشت کی بہتری کےلئے آئی ایم ایف کے پاس گئے، حکومت جب پہلی بار گئی تو آئی ایم ایف نے سخت شرائط دیں، ہم معاشی طور پر سنبھل ہی رہے تھے
کہ کورونا نے مشکلات سے دوچار کیا، کورونا کی وجہ سے سپلائی لائن متاثر ہوئی اور مہنگائی بڑھی، تیسرا بحران اس حکومت نے اشیاءکی قیمتوں کا دیکھا جو 20 سال کی بلند ترین سطح پر تھا، اور چوتھا بڑا بحران افغانستان سے اتحادی فورسز کا انخلا اور پھر وہاں کا انحصار اکاونٹ بند ہونے کی وجہ سے ہم پر تھا، افغان بحران کے باعث ہماری کرنسی پر بھی دباوآیا۔وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہاکہ کووڈ کو جس طرح ہینڈل کیا اکانومسٹ نے تین مرتبہ پہلی تین پوزیشنز پر رکھا، اس کا مطلب پاکستان ایک ایسا ملک ہے