اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 80 دہائی میں ہماری ترقی 6 فیصد کو چھو رہی تھی،5.4فیصد گروتھ کافی نہیں ،ہمیں شرح کو دیرپا بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے،ہمیں مثبت انداز میں آگے بڑھنے کیلئے مختلف سوچ اپنانا ہو گی، ماضی کی غلطیوں کو بار بار دہرا کر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے،صحت کارڈ کے ذریعے صحت کے شعبہ میں پرائیویٹ سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا،
- Advertisement -
پارلیمنٹ میں تعلیم یافتہ لیڈرشپ کی موجودگی اور صحت مند مباحثے سے صورتحال میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے، لوکل گورنمنٹ سسٹم کو فعال اور مستحکم بنانا ناگزیر ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ میں ”پائیدار ترقی میں نجی شعبے سے استفادہ“کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں آپ سب کو پائیدار ترقی کی رپورٹ 2021 کے اجراءکی تقریب میں شرکت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔
انہوںنے کہاکہ میں بطور وزیر خارجہ سمجھتا ہوں کہ ہمیں مثبت انداز میں آگے بڑھنے کیلئے مختلف سوچ اپنانا ہو گی۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ ماضی کی غلطیوں کو بار بار دہرا کر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ انہوںنے کہاکہ گذشتہ دو سالوں میں کرونا وبا کے باوجود پاکستان معاشی طور پر بحالی کی جانب گامزن ہوا ہے اور ورلڈ بینک نے اس کی توثیق کی ہے۔