نیب کی مریم نوازپرمثالی ہرجانہ،توہین عدالت کے تحت کارروائی کی استدعا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو نے ن لیگی رہنما مریم نواز شریف پر مثالی ہرجانہ عائد کرکے توہین عدالت کے تحت کارروائی کرنے کی استدعا کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی جانب سے نئی بنیادوں پر بریت کی درخواست کے جواب میں نیب نے اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا۔قومی احتساب بیورو نے ایون فیلڈ ریفرنس میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی بری کرنے کی نئی درخواست کا جواب دیتے ہوئے پولیٹیکل انجینیرنگ کا الزام مسترد کر دیا۔نیب کا کہنا تھا کہ مریم اور نواز شریف نے آج تک لندن فلیٹس کا جواب نہیں دیا،
- Advertisement -
ویڈیو لیک والے جج کا بھی کیس سے کوئی تعلق نہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں نیب نے یہ بھی کہا ہے کہ نواز شریف نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ لندن جائیدایں کیسی خریدیں، پیسہ کیسے منتقل کیا ؟ مریم نواز کی بریت کی درخواست جھوٹ، حقائق کے منافی، ناقابل سماعت اور عدالت کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے،
احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں قانون کے مطابق شفاف ٹرائل کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دی۔نیب کی جانب سے وطن پارٹی اور بحریہ ٹاون کیس سمیت مختلف کیسز میں جوڈیشل مانیٹرنگ کا حوالہ بھی دیا گیا۔نیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ پانامہ کیس میں مانیٹرنگ جج صرف سپریم کورٹ کی آبزرویشنز پر عملدرآمد کیلئے تھا،