MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی شفاف طریقے سے چل رہی ہے، ،فرخ حبیب

0 302

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف شفاف طریقے سے چل رہی ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ سمیت تمام جماعتوں کی فنڈنگ کا بھی حساب ہونا چاہئے،اکبر ایس بابر ن لیگ کے ایزی لوڈ پر یہ سب کر رہے ہیں، الزام لگانے والوں کے بیانیہ کو ایک بار پھر شکست ہوئی ہے۔ منگل کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ اکبر ایس بابر کہتے تھے کہ بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ ہوئی تو بتائیں کہاں ہے وہ فنڈ نگ ؟ اکبر ایس بابر نے چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا اور سب کو گمراہ کیا ہے،

رپورٹ کے صفحہ نمبر 81 کے مطابق اکبر ایس بابر اپنے موقف کے حق میں کوئی بھی دستاویز پیش نہیں کر سکے ،مریم صفدر بھی الیکشن کمیشن کے باہر آ کر کہتی تھیں کہ بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ ہوئی تاہم اس رپورٹ میں ایسا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف صاف اور شفاف طریقے سے چل رہی ہے، پارٹی کو اندورن اور بیرون ملک پاکستانیوں نے سپورٹ کیا ،

- Advertisement -

الزام لگانے والوں کو اوورسیز پاکستانیوں سے بھی معافی مانگنی چاہیے جن کی دل آزاری ہوئی ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ میں مریم صفدر اور بلاول زرداری کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ بھی اپنے اکاو¿نٹس کی تفصیلات سامنے لائیں، بھون داس اور شجاعت عظیم کا عوام کو بتائیں کہ یہ کون ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول نے بھی 35 کروڑ کا حساب دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری الیکشن کمیشن سے استدعا ہے

کہ جلد از جلد سکروٹنی کمیٹی کو فعال کریں اورپیپلزپارٹی اور ن لیگ سمیت بقیہ تمام جماعتوں کی فنڈنگ کا بھی حساب ہونا چاہئے۔فرخ حبیب نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا بھی پتہ چلنا چاہیے کہ وہ لیبیا سے کس چکر میں فنڈنگ لیتے رہے۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ صرف پی ٹی آئی وہ واحد جماعت ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.