MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ترقیاتی کاموں میں سست روی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی ،وزیراعلیٰ بلوچستان

0 289

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ ترقیاتی کاموں میں سست روی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی شہر کی بہتری اور صفائی کیلئے سول سوسائٹی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے صوبائی دارلحکومت میں پانی کا مسئلہ ایک چیلنج ہے،جلد امن و امان کی صورتحال جلد بہتر ہوجائیگی افغانستان میں تبدیلی کا اثر بلوچستان کو بگتنا پڑرہا ہے ۔کوئٹہ پیکج کے تحت اس سڑک پر ڈیڑھ سال سے کام بند پڑا ہے کچھ افسران کی غلطیاں اور کچھ ہماری کوتائیاں ہیں۔

- Advertisement -

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سریاب روڈ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ کوئٹہ پیکج کے تحت اس سڑک پر ڈیڑھ سال سے کام بند پڑا ہے ڈیڑھ سال سے چیزیں بہتر نہیں ہوپائے کچھ افسران کی غلطیاں اور کچھ ہماری کوتائیاں ہیں،میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ ترقیاتی کاموں میں سست روی براشت نہیںاتنے وقت میں صوبائی دارلحکومت کا ماسٹر پلان تک نہیں بنایا عوام کے مفاد میں ہر فیصلہ کرنا چاہیے

شہر کی بہتری اور صفائی کیلئے سول سوسائٹی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت تمام بند ترقیاتی کاموں کو کھول رہی ہے صوبائی دارلحکومت میں پانی کا مسئلہ ایک چیلنج ہے افغانستان میں تبدیلی کا اثر بلوچستان کو بگتنا پڑرہا ہے جلد امن و امان کی صورتحال جلد بہتر ہوجائیگی۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مشکاف ریلوے سٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے مسافر ٹرین کے دھماکے کی زد میں آنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.