MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صوبے کے تمام اضلاع کو ترقی کی راہ پرگامزن کرینگے،نور محمد دمڑ

1 276

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک) سنیئر صوبائی وزیرخزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں جاری ترقی منصوبوں کو بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کےلئے ہنگامی بنیادوں ہراقدامات کئے جارہے ہیں صوبے کے تمام اضلاع کو ترقی کی راہ پرگامزن کرینگے کسی بھی حلقے یا ضلع کو ترقیاتی منصوبوں میں نظرانداز نہیں کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے آفس میں اپوزیشن لیڈر صوبائی ملک سکندر خان ایڈوکیٹ ،صوبائی مشیر سردار مسعود خان لونی ، پارلیانی سیکرٹری ملک محمد نعیم بازئی،

- Advertisement -

رکن اسمبلی مکی شام لال سابق صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ رکن اسمبلی مولوی نور اللہ ملک آیاز مڑ حامد لطیف رانا، بی اے پی ضلع ہرنائی کے صدر حاجی ملک غلام جان ترین،عبداللہ خان،تحریک انصاف کے عبدالستار ، قبائلی رہنماءملک اورنگ کاکڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت منیراحمد ترین سے ملاقاتیں کرنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے دوران صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں ، سمیت علاقائی و سیاسی امور اور عوامی مساےل حل کرنے اور ترقی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا

سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وزیراعلی میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبے جاری ترقی کو مزید تیزکرکے صوبے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کےلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو صوبے کی قیادت میں صوبے کے تمام حل طلب بنیادی مسائل حل کرنے کےلئے صوبائی حکومت تمام وسائل کوبروئے کار لارہے ہیں جبکہ وفاقی حکومت خصوصاََ وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی پسماندگی کی خاتمے اور صوبے کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] رہنماء پیپلز لائرز فورم پاکستان کے صدر وسابق گورنر سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.