مری میں اموات انتظامی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا دردناک واقعہ ہےِ،شہباز شریف
لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مری میں اموات انتظامی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا دردناک واقعہ ہےِ۔قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ یہ اس حکومت کی انتظامی صلاحیت کا عالم ہے کہ مری اور گلیات میں ٹریفک انتظامات کرنے کے قابل بھی نہیں، اگر حکومت ایک ہزار گاڑیوں کے انتظام کی بھی صلاحیت نہیں رکھتی تو پھر اسے اقتدار میں رہنے کا کیا اور کیوں حق ہے،
- Advertisement -
اگر سیاح اتنی بڑی تعداد میں جا رہے تھے تو حکومت کو کیوں پتہ نہ چلا، انتظامیہ کہاں سوئی ہوئی تھی، پیشگی انتظامات کیوں نہ کئے گئے۔مری میں شدید سردی میں ٹھٹھر کر سیاحوں کی اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مری اور گلیات میں ٹریفک رش میں پھنسی گاڑیوں میں شہریوں کی امواتاموات انتظامی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا دردناک واقعہ ہےِ، جب حکومت کو پتہ تھا کہ شہری اس قیامت خیز سردی میں پھنسے ہوئے ہیں
تو انہیں بچانے اور محفوظ مقامات تک پہنچانے کی کوشش کیوں نہ ہوئی۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ عوام کے خون پر حکومتی مجرمانہ خاموشی بدترازگناہ کے مترادف ہے، یہ وفات نہیں شہریوں کے قتل عمد کے مترادف ہے، سیاحت میں اضافے کاحکومتی پراپگنڈہ سفاکی اور سنگ دلی کی انتہاءہے، مغرب کی مثالیں دینے والوں نے تو مشرقی روایات کی بھی لاج نہیں رکھی۔