MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جلد دس لاکھ لوگوں کو کوئٹہ سے اسلام آباد لے کرجائینگے،مولانا ہدایت الرحمن

0 321

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)”حق دو گوادر کو “تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن نے بلوچستان کو حق دو تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد دس لاکھ لوگوں کو کوئٹہ سے اسلام آباد لے کر جائیں گے۔ریاستی اداروں کو سوچنا چاہیے کہ جو لوگ انتخابات میں حصہ لیتے تھے وہ اب پہاڑوں پر کیوں چلے گئے۔ ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ ہم سی پیک کے خلاف ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سی پیک کا وجود بلوچستان میں ہے ہی نہیں۔بلوچستان کی تباہی میں جاگیر دار اور سردار برابر کے شریک ہیں،

- Advertisement -

جو لوگ آج باپ میں ہیں اس سے قبل یہی لوگ پیپلزپارٹی اور اس سے پہلے مسلم لیگ ن میں تھے۔ہم نے گوادر میں دھرنا دیا لیکن بدقسمتی سے اس دوران کترینہ کیف کی شادی ہوئی جس کی وجہ سے ہمیں کوریج نہیں ملی۔وہ منگل کو کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ بلوچستان کو صوبہ نہیں کالونی سمجھا جاتا ہے، ہمیں تیسرے درجے کا شہری قرار دیا جاتا ہے، اگر بلوچ عوام کو کلبھوشن یادیو جتنی عزت بھی دی جائے تو مسائل ہو سکتے ہیں،

عدلیہ کے علاوہ کسی فرد اور ادارے کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اپنی عدالتیں لگا کر فیصلے کرے، بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق بلوچ عوام کا ہے، سوئی کے شہری آج بھی آگ جلانے کے لیے لکڑیاں جلاتے ہیں جبکہ سوئی کے گیس سے سندھ و بلوچستان کے کارخانے جلتے ہیں، ہمارے پاں کے نیچے ریکوڈک کی صورت میں سونا موجود ہے لیکن پاں میں چپل مورتی نہیں، تانبے اور کوئلے کے ذخائر سمیت گوادر پورٹ میں بلوچ عوام کو ان کا حق نہیں دیا جا رہا، ہم وسائل کے لحاظ سے دنیا کے امیر ترین لوگ ہیں لیکن ہم بخار کے علاج کے لیے بھی کراچی آتے ہیں، کیا ہم ترقی کے خلاف ہو سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہماری ناراضگی کا سبب یہ ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.