راولپنڈی(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ ہر پارٹی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے سر پر ہاتھ رکھے لیکن اسٹیبلشمنٹ کا فیصلہ ہےکہ وہ منتخب حکومت کے ساتھ ہوگی۔راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہےکہ نوازشریف اتے ہیں ائیں، نہیں اتے نہ ائیں، کوئی فرق نہیں پڑتا، طوفان کھڑا کیا جارہا ہےکہ وہ ارہا ہے وہ جارہا ہے، ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے کہا کہ شیخ ہونے کے باوجود اپنی جیب سے ٹکٹ دوں گا، نوازشریف بتائیں کس روز انا چاہتے ہیں میں ویزا اور پاسپورٹ دوں گا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہر پارٹی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے سر پر ہاتھ رکھے لیکن اسٹیبلشمنٹ کا فیصلہ ہےکہ وہ منتخب حکومت کے ساتھ ہوگی، حکومتیں اتی ہیں اور چلی جاتی ہیں مگر اسٹیبلشمنٹ کی اچھی بات ہے وہ منتخب حکومت کے ساتھ ہے۔
- Advertisement -
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ نہیں ہونے والا،عمران خان ڈنکے کی چوٹ پر پانچ سال پورے کریں گے اور ہم اگلا الیکشن عمران کے ساتھ زوردار طریقے سے لڑیں گے، یہ حکومت بھی پانچ سال پورے کرے گی چاہے اپوزیشن کوئی بھی مارچ کرلے، جو اپوزیشن کے پیٹ میں درد ہے
وہ ٹی وی پر نہیں بتا سکتا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن ہار جیت کا نام ہے اورمجھے نہیں پتا پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں کیا ہوا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ منی بجٹ سے کوئی قیامت نہیں ا?ئے گی وہ پاس ہوگا، ہم چاہتے ہیں ڈالر کی قیمت پر کنٹرول کیا جائے، ائی ایم ایف کے فنڈ سے مدد ملتی ہے۔