MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دوسال کی عمر سے روزانہ 40 سگریٹ پینے والے بچے نے تمباکونوشی سے جان چھڑالی

0 298

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سماترا(ویب ڈیسک ) چند برس پہلے ایک بہت صحت مند دوسالہ بچے کی ویڈیو اور تصاویر دنیا بھر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہیں جن میں وہ نہایت ماہرانہ انداز میں سگریٹ پیتا نظر ارہا تھا۔ اب سات برس کی عمر میں اسی بچے نے اپنی عادتِ بد سے جان چھڑالی ہے۔انڈونیشیا کے علاقے سماٹرا میں پیدا ہونے والے اردی رضال جب دوبرس کے تھے تو انہیں سگریٹ کی لت لگ گئی تھی۔ یہاں تک کہ وہ لوگوں سے سگریٹ مانگ کر پیتے رہے

- Advertisement -

اور اس کے والدین بھی اس سے پریشان تھے۔2017 میں شروع ہونے والی اس تباہ کن عادت سے وہ منہ موڑ چکے ہیں اور اب نہ صرف وزن کم کیا ہے بلکہ بہت تندرست دکھائی دیتے ہیں۔ دوسے تین سال کی عمر میں انہیں تمباکونوشی کے ساتھ ساتھ روزانہ کئی لیٹر چکنائی بھرا دودھ پینے کی عادت بھی لاحق ہوچکی تھی۔اردی نے بتایا کہ سگریٹ کی شدید طلب میں نشہ پورا نہ ہونے پر اس کا منہ کڑوا ہوجاتا تھا اور سر چکرانے لگتا تھا۔ ’اب میں خوش ہوں اور مجھے تازگی کا احساس ہوتا ہے،‘ اس نے کہا۔

اس کی والدہ کے مطابق 18 ماہ کی عمر میں اس کے والد نے پہلا سگریٹ اسے دیا لیکن اس کی طلب بڑھتی گئی۔ یہاں تک کہ تمباکونوشی نہ کرنے کی وجہ سے وہ دیواروں پر سر مارنے لگا اور اس نے خود کو نقصان پہنچانا شروع کردیا اور دن میں 40 سگریٹ تک ختم کرنے لگا۔ ساتھ ہی وہ غیرصحت بخش غذائیں بھی کھانے لگا تھا۔اس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکومتی اداروں اور بحالی کے اسپتالوں نے بچے کے والدین سے رابطہ کیا اور اس کی مدد کی۔ طویل علاج کے بعد اب وہ تندرست ہوچکا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.