MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تعمیراتی شعبے کے فروغ سے ہماری معیشت بہتر ہو گی ،وزیراعظم

0 483

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب امیر اور غریب میں فرق ہوگا تو ملک ترقی نہیں کرے گا، موجودہ حکومت سے پہلے تنخواہ دار طبقے کیلئے اپنے گھر کا کسی نے نہیں سوچا،ماضی میں صرف ایک چھوٹا طبقہ امیر ہوتا رہا جس سے ملک کو نقصان پہنچا،کم آمدن والے طبقے کو پہلی مرتبہ اپنا گھر بنانے کا موقع مل رہا ہے، ہمارا سسٹم غریبوں کو اکوموڈیٹ ہی نہیں کرتا،ہم عام لوگوں کے لیے سبسڈی بڑھاتے جائیں گے ، عام آدمی اور کم آمدن والے تنخواہ دار طبقے کو پہلی مرتبہ اپنا گھر بنانے کا موقع فراہم کر رہے ہیں

یہ ایک تاریخی لمحہ ہے، تعمیراتی شعبے کے فروغ سے ہماری معیشت بہت بہتر ہو گی اور تنخواہ دار طبقے کا اپنے گھر کا خواب پورا ہو گا۔ جمعہ کو ”میرا پاکستان، میرا گھر ہاو¿سنگ قرضہ سکیم“کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گورنرسٹیٹ بینک اور چیئرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی محنت سے عام آدمی اور تنخواہ دار طبقہ کو اپنے گھر کی سہولت کیلئے آسان قرضوں کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ جیسا کہ مشیر خزانہ نے بتایا کہ اس حوالہ سے 1990 سے قانونی رکاوٹیں تھیں، یہ کام بہت پہلے ہو جانا چاہئے تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو بیرون ملک پاکستانیوں سے رابطہ رہتا تھا، ان کی خواہش صرف یہ ہوتی تھی کہ وہ اتنا پیسہ کما لیں کہ ملک میں اپنا گھر بنا سکیں، ماضی میں حکومتوں نے اس طرف توجہ ہی نہیں دی، بیرون ملک تنخواہ دار طبقہ کو وہاں کی حکومتیں قرض کی سہولت دیتی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومتیں اور فیصلہ سازوں نے اس بارے میں نہیں سوچا اور ملک میں اشرافیہ کی سوچ رکھنے والوں نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا جس کی وجہ سے ملک کمزور سے کمزور تر ہوتا گیا اور اشرافیہ نے بیرون ملک پیسہ بنایا، سرکاری ہسپتالوں میں معیاری علاج ہوتا تھا لیکن رفتہ رفتہ نجی ہسپتالوں کی بھرمار سے سرکاری ہسپتالوں کی حالت خراب ہو گئی کیونکہ اشرافیہ نے اس طرف توجہ نہیں دی کیونکہ وہ علاج ہی بیرون ملک سے کراتے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.