MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آصف زرداری نے اپنے قد سے بڑی بڑھکیں مارنی شروع کردی ہیں‘ فواد چوہدری

1 347

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہو(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے اپنے قد سے بڑی بڑھکیں مارنی شروع کردی ہیں،جب آپ کو عدالت جانا ہوتا ہے تو وہیل چیئر منگوا لیتے ہیں، جب ضمانت ملتی ہے سانس لیتے ہیں تو قد سے زیادہ بڑی بھڑکیں مارنے لگتے ہیں،سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی بنائے گی، یہ اسلام آباد آنے کی بات کرتے ہیں، اسلام آباد کے چکر میں یہ لاڑکانہ اور نواب شاہ جانے کے قابل بھی نہیں رہیں گے،نواز شریف اور زرداری نے قرضے لے کر ملک کا بیڑہ غرق کیا، ہم ان کے لئے ہوئے قرضے اتار رہے ہیں،

- Advertisement -

مریم نواز خیبرپختونخوا ہ میں اپنی شکست کا جشن منا رہی ہیں،خیبر پختوانخواہ سے مسلم لیگ (ن)فارغ ہو گئی ہے کسی نے انہیں ووٹ نہیں ڈالا،نام نہاد بڑی جماعتوں کی سیاست صرف ٹی وی کے سہارے چل رہی ہے، اگر ان کی ٹی وی کوریج بند کر دیں تو یہ ختم ہو جائیں۔معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ چھوٹے چھوٹے سیاسی بونوں سے ہے،

یہ پراپیگنڈہ کریں گے کہ مہنگائی ہو گئی، لٹ گئے مر گئے لیکن ان کے پاس عمران خان کے قد کا آدمی نہیں ہے۔نواز شریف باقی زندگی پارک لین میں اور زرداری دبئی میں گزاریں گے، آج پیپلزپارٹی کے پاس پنجاب میں امیدوار نہیں ہے، ان کی سیاست صرف مہنگائی کے خلاف پراپیگنڈاکرنے تک رہ گئی ہے، 3 سال ہوگئے زرداری صاحب سندھ کیلئے پلان کب لائیں گے؟، نواز شریف اور آصف زرداری جلد وہیل چیئر پر نظر آئیں گے،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا خیبر پختونخوا ہ کے بلدیاتی انتخابات میں صفایا ہو گیا ہے، مریم نواز کو اپنے کارکنوں کے پاس جا کر انہیں حوصلہ دینا چاہئے تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.