جو عناصر کرپشن سے باز نہ آئے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائےگا،ڈی جی نیب
کوئٹہ (ویب ڈیسک)وائٹ کالر کرئم کی تحقیقات آسان کام نہیں ، وقت لگتا ہے، نیب نے کم وقت میں تحقیقات مکمل کر کے متعدد ریفرنسز دائر کئے، سزا کا تناسب قیام سے اب تک 60% سے زیادہ رہا ، نظام کی بہتری اور اداروں کی مضبوطی کے لئے کوشاں ہیں، آگاہی اور تدارک کے لئے بھی پرعزم ہیں تاہم، کرپشن ایک سرطان ہے جس کا علاج سرجری ہے ، جو عناصر کرپشن سے باز نہ آئے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ایماندا ر افسران تعاون کریں ، محکمہ صحت ، خوراک میں کرپشن کا کافی حد تک خاتمہ کر چکے ہیں،
- Advertisement -
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے ،ڈائر یکٹر جنرل نیب بلوچستان کا انسداد بد عنوانی کی تقریب سے خطاب ڈائر یکٹر جنرل نیب بلوچستان فرمان اللہ خان نے کہا ہے کہ نیب کرپشن کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہے ، وائٹ کالر کرائم کی تحقیقات دنیا بھر میں ایک مشکل کام سمجھا جاتا ہے ، تاہم نیب نے اپنے قیام سے لیکر اب تک اس قومی ذمہ داری کو بخوبی نبھایا ہے ، نیب کیسز میں سزاوں کا تناسب 60% سے زائد رہا ہے، کرپشن ایک سرطان ہے جس کا علاج سرجری ہے ،
شعور و آگاہی اور تدارک کی پالیسی کے باوجود جو عناصر باز نہ آئے ان کے خلاف این اے او کے تحت بھر پور کاروائی کی جائیگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد بد عنوانی کی مناسبت سے صوبای حکومت کے تعاون سے سول سیکر ٹریٹ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔مشیر داخلہ ضیالانگو ، سینئر ایس ایم بی آر اکبرحریفال ، سیکرٹری ایس ایند جی ڈی اے ہاشم غلزئی ، وی سی بلوچستان یونیورسٹی شفیق الرحمان ،