اگر حکومت نے لچک کامظاہرہ نہیں کیا تو پھر یہ تحریک ملک بھر تک پھیل جائےگی ،ینگ ڈاکٹرز
کوئٹہ(ویب ڈیسک)ینگ ڈاکٹرزپاکستان،پیرامیڈیکل اسٹاف اور ینگ نرسز کے رہنماﺅں نے کہاہے کہ اگر حکومت بلوچستان نے لچک کامظاہرہ نہیں کیا تو پھر یہ تحریک ملک بھر تک پھیل جائے گی صوبے کے ہسپتالوں میں سپرٹ امونیا تک دستیاب نہیں، ادویات اور بنیادی سہولیات مکمل طور پر نا پید ہے،
احتجاجی تحریک سے متعلق جنرل باڈی اجلاس میں طے کیاگیالائحہ عمل پریس کانفرنس کے ذریعے عوام اور میڈیا کے سامنے رکھاجائے گا۔ ان خیالات کااظہار ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے چیئرمین ڈاکٹر حفیظ مندوخیل ،صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر مدثر نواز اشرفی ،آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن صدر فضل کاکڑ ،وائی ڈی اے بلوچستان کے ڈاکٹرحنیف خان لونی ،صدر ینگ نرسز ایسوسی ایشن بلوچستان ملک عزیز کاکڑ ڈاکٹرارسلان بلوچ ودیگر نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان،
- Advertisement -
پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن اور ینگ نرسز ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے پی جی ایم آئی ہال سنڈیمن پرونشل ہسپتال کوئٹہ میں ایک ہنگامی جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میںمیں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب بالخصوص اور دیگر صوبوں سے آئے ینگ ڈاکٹرز نے شرکت کی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے
ڈاکٹر حنیف لونی نے گرفتار ینگ ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کی اور کہاں حکومت بلوچستان ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائیں ،ڈاکٹرحفیظ مندوخیل نے کہاکہ ہم اپنے مطالبات میں کوئی لچک نہیں دکھائیں گے اور نہ ہی اپنے احتجاج کی شدت میں کمی لائیں گے وزیر اعلی کو پتہ بھی ہے