MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خیبرپختونخوامیں ہزاروں کی تعدادمیں بچے اغوا ہونیکاانکشاف

1 282

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(مسائل نیوز) خیبرپختونخوامیں ہزاروں کی تعدادمیں بچے اغوا ہونیکاانکشاف،بچوں کے اغوا سے متعلق پی پی کی خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی کی تحریک التواء اسمبلی میں بحث کیلئے منظورکرلی گئی ۔

- Advertisement -

پی پی رکن نگہت اورکزئی نے تحریک التواء میں موقف اپنایاہے کہ صوبے میں بچوں کے غوا کے کیسزروزبروزبڑھ رہے ہیں آٹھ ماہ قبل اغو ہونیوالی بچی زینب کوتاحال بازیاب نہیں کیاجاسکاایک سال کے دوران صوبے میں 2960بچوں کااغوا ہوناسوالیہ نشان ہے زیادہ ترکیسزمیں بازیابی نہیں ہوتی،جس کیوجہ سے ان کے والدین سخت پریشان ہوتے ہیںاغوا کاروں کوگرفتار کرنے کیلئے صوبے میں جدیدانوسٹی گیشن طریقہ کارکوٹھوس بنیادوں پراپنایاجائے جدیدتفتیش اورٹریکنگ اپناناوقت کی اہم ضرورت ہے لہذااس پربحث کی اجازت دی جائے وزیرقانون فضل شکورنے تحریک کی تائیدکی جس کے بعد ایوان نے تحریک تفصیلی بحث کیلئے منظورکرلی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)پنجاب اور خیبرپختونخوا التوا کیس میں کارروائی کا حصہ بننے کی فاروق ایچ نائیک کی درخواست […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.