وزیر اعظم نے کہا کہ پیٹرول مزید مہنگا کرنا پڑے گا ، سعید غنی
اسلام آباد(مسائل نیوز)سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرول مزید مہنگا کرنا پڑے گا۔
وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملیرایکسپریس وے پرکچھ لوگوں کے خدشات سامنے آئے ہیں ، کابینہ نے معاملے کواگلے اجلاس تک موخرکردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گنے کی قیمت 250روپے مقرر کرنے کی منظوری دی ہے ، اخراجات 128روپے تھے جن کونظرمیں رکھ کرریٹ مقرر کیا ہے ، کریشنگ پیریڈ پہلی اکتوبرسے شروع ہوتا ہے پر پچھلے سال بھی شروع نہیں ہوا تھا ، اب قانون میں ترمیم کرکے مقررہ مدت بڑھائیں گے۔
- Advertisement -
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ شہری مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں ، وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرول مزیدمہنگا کرنا پڑیگا ، وزیراعظم کہتے ہیں کہ گیس کا بحران آئیگا ، دہی علاقوں میں گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ، وزیرخزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے معاہدوں کے مطابق بجلی کے نرخ بڑھے ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ چینی کچھ شہروں میں 150 روپے کلو مل رہی ہے ، ملیرایکسپریس وے پرسندھ کابینہ میں بات ہوئی ، گنے کی قیمت کا تعین 250 فی من رکھی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین ہزار کالج لیکچرار کی آسامیاں خالی ہیں ، متعدد کالجزز میں سبجیکٹس کے ٹیچرز نہیں ہیں ، ابتداء میں 1500 ٹیچرز کو انٹرنشپ پر رکھا جائے گا۔