MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ویرات کوہلی ایک اور ریکارڈ سے محروم ! بابر اعظم کے ساتھ محمد رضوان نے بھی شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا

0 309

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کےک بعد وکٹ کیپر محمد رضوان نے بھی ویرات کوہلی سے ریکارڈ چھین لیا ۔ پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین کا بیٹنگ رن اوسط اب 52.66 ہے۔انہوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کوہلی کو پیچھے چھوڑا ہے جن کا رن اوسط 52.01 ہے۔قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی کپتان ویرات

- Advertisement -

کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔بابر اعظم بطور کپتان سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکور کرنے والے پلیئر بن گئے ہیں انہوں نے نمیبیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےمیچ میں نصف سنچری اسکور کی۔ بابر اعظم نے مجموعی طور پر 14 ففٹی پلس اسکور بطور کپتان بنائے ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے نمیبیا کو شکست دینے کے بعد سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی میںسیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز پانچویں بار اعزاز حاصل کیا ہے ۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم 2007، 2009، 2010 اور 2012 میں مسلسل چار مرتبہ سیمی فائنل کھیل چکی ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت نمیبیا کو شکست دیکر ایونٹ میں لگاتار چوتھی کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر نے والی پہلی ٹیم بن گئی ، پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنائے ،نمیبیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بناسکی ،محمد رضوان کو جارحانہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ منگل کو ابوظہبی میں کھیلے گئے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو روبن ٹرمپیل مین نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے پہلا اوور میڈن کرایا اور یہ محمد رضوان نے ٹی20 کرکٹ میں میڈن اوور کرایا۔نمیبیا کے باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سبب پاکستان کے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان کو بڑے شاٹس کھیلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔10 اوورز کے بعد دونوں بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور ٹیم کے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی اور دو اوورز میں ایک رن دینے والے ٹرمپل مین کے تیسرے اوور میں 18رنز بٹورے۔پاکستان کے اوپنرز نے ایک اور مرتبہ بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پہلی وکٹ کیلئے سنچری شراکت قائم کی۔دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم 113 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد بابر اعظم پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 49 گیندوں پر 7چوکوں کی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.