MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ارکان اسمبلی اعلیٰ عدلیہ کے ججزکیلئے نازیبا الفاظ استعما ل کرنے سے گریز کریں، امان اللہ کنرانی

0 291

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر (ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف بد زبانی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں چلانے والے ارکان اسمبلی اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے لئے نازیبا الفاظ استعما ل کرنے سے گریز کریں،یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنا قابل مذمت عمل ہے اس عمل کا ایک ہی مقصد ہے کہ اداروں کو کمزور کر کے انکے وقار کو کم کیا جائے انہوں نے کہا کہ عمران خان پر آرٹیکل پانچ کی خلاف ورزی کرنے پر آرٹیکل 6کے تحت کاروائی کی جانی چاہیے ملک میں عوام کے ووٹ اور منشا کے مخالف ایک حکومت مسلط ہے جو اداروں کو کمزور کر کے اپنی نااہل حکومت کی مدت میں توسیع کر رہی ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.