MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیر خارجہ کا نیوزی لینڈ کے دورے کی منسوخی میں پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کے خدشے کا اظہار

1 540

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے پیچھے پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ان کا کہنا تھا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو تماشائیوں کے بغیر میچ کی پیشکش کی گئی تھی، کیوی ٹیم کو بس کے بجائے کیوی ہیلی کاپٹر سے اسٹیڈیم پہنچانے کی آفر بھی کی تھی۔شاہ محمود قریشی نے کہا

- Advertisement -

کہ ہو سکتا ہے ان کے پاس کوئی معلومات ہو جو وقت کے ساتھ سامنے آجائے گی۔وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا ہو سکتا ہے کسی پڑوسی ملک نے پاکستان کو زک پہنچانے کے لیے کوئی ناٹک رچایا ہو لیکن فی الحال کوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آئی ہیں۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے کچھ دیر قبل سکیورٹی وجوہات کو جواز بناتے ہوئے اسٹیڈیم نہ جانے کا اعلان کیا جس کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز منسوخ ہو گئی۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیوزی لینڈ کی جانب سے اچانک دورہ کرنے کو سازش قرار دیا جبکہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے معاملے کو آئی سی سی میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.