MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے وکلاء سے مشورہ کریں گے،فواد چوہدری

0 354

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے وکلاء سے مشورہ کریں گے۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے دوروں کی منسوخی سے PTV کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ۔ دونوں بورڈزکے خلاف قانونی کارروائی کیلئے وکلاء سے مشورہ کریں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کیخلاف ایک مخصوص بین القوامی لابی مصروف عمل ہے لیکن ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ یہ غلط فہمی جلد دور کر لیں۔ واضح رہے کہ پہلے نیوزی لینڈ نے عین اس وقت پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا تھا جب دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ شروع ہونے میں 2 گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا تھا جب کہ گزشتہ روز انگلینڈ کی جانب سے بھی دورہ پاکستان منسوخ کردیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.