MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اداکارہ ثنا جاوید ثنا جاوید کا بہن کے لیے محبت بھرا پیغام جاری

0 323

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ثناہ جاوید نے اپنی بہن کے لیے محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا پر جاری کر دیا۔

اداکارہ ثناہ جاوید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ کے ہمراہ ان کی بہن بھی موجود ہیں۔

انسٹاگرام پر ثنا جاوید کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکارہ نے اپنی بہن کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔

- Advertisement -

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثنا جاوید اپنی بہن کے گلے لگی ہوئی ہیں اور بہت خوش نظر آرہی ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا گیا کہ ان کے ہمراہ شوبز انڈسٹری کے اداکار بلال اشرف بھی موجود ہیں۔

اداکارہ ثناہ جاوید فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی تصاویر، ویڈیو اور اپنے پروجیکٹس کی معلومات مداحوں کےساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ثناہ جاوید نے کم وقت میں اس انڈسٹری میں اپنے قدم جمائے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.