MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سعودی عدالتوں میں122ارب ریال کی تجارتی دستاویزات پرعملدرآمد کی درخواستیں

0 979

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سعودی عدالتوں میں122ارب ریال کی تجارتی دستاویزات پرعملدرآمد کی درخواستیں

- Advertisement -

ریاض (مسائل نیوز ڈیسک )سعودی عرب کی عدالتوں میں گذشتہ ایک سال کے دوران تجارتی دستاویزات پرعمل درآمد کی مجموعی طورپر604،385 درخواستیں دی گئیں جن کی کل مالیت 121.7 ارب ریال تھی۔ سال 1،442 کی نسبت یہ شرح 9 فیصد کم ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت انصاف کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمارمیں بتایاگیاکہ مجموعی طورپر 326588 کیسز میں آرڈر بائونڈزکا تناسب 57.6 فی صد ہے،ریاض کی عدالتوں نے کمرشل پیپرز پر عمل درآمد کی سب سے زیادہ مالیت کی درخواستیں دیں۔ الریاض کی عدالتوں میں دی گئی تجارتی دستاویزات پرعمل درآمد کی درخواستیں کل درخواستوں کا 43.5 فیصد ہیں۔ ان کی کل تعداد 181،258 تھی اور ان کی مالیت 56.8 ارب ریال سے زیادہ ہے۔ اس کے بعد مکہ مکرمہ کی عدالتوں میں 164،911 درخواستوں کے ذریعے 34 ارب ریال کے تجارتی کاغذات پرعمل درآمد کایا گیا۔مشرقی ریجن کی عدالتیں 98.450 درخواستوں پر عملدرآمد کے لیے 22.41 ارب ریال کے ساتھ تیسرے نمبر پر آئیں۔ مدینہ کے علاقے کی عدالتوں سے کل 2.12 ارب ریال کی 32،144 درخواستوں پرعمل درآمد کرایا گیا۔ القصیم میں 1.49 ارب ریال مالیت کی 19،824 درخواستوں پر عمل درآمد کرایا گیا۔عسیر ریجن کی عدالتوں میں کمرشل پیرز پرعمل درآمد کی مجموعی درخواستوں کی تعداد 28،060 ریکارڈ کی گئی اور ان کے بدلے میں 1.33 ارب ریال لیے گئے۔ مطالبہ اس کے بعد الجوف ریجن 921.4 ملین ریال کی 7،596 درخواستوں پر عمل درآمد کرکیا گیا اور جازان میں 714.8 ملین کی 22،229 درخواستیں نمٹائی گئیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.