اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ پاکستان میں 80 فیصد لوگوں کو کورونا وائرس کی ویکسین لگنے تک بوسٹر ڈوز لگوانے کی ضرورت نہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ بات امریکی ماہرین کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے والوں کو ڈیلٹا وائرس کی روک تھام کیلئے مزید ایک
- Advertisement -
ویکسین کی خوراک یا بوسٹر ڈوز دینے کی تجویز کے حوالے سے کہی ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کورونا وائرس کی ویکسین کی ضرورت ان لوگوں کو ہے جنہیں ابھی تک ایک یا دونوں ڈوزز نہیں لگی ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ اس وقت کیا جاسکتا ہے جب زیادہ تر آبادی کو ویکسین لگ چکی ہو۔