عید کی آمد،سائیکل اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اچانک اضافہ عوام پریشان
- Advertisement -
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)عید کی آمد،سائیکل اورموٹرسائیکل چور سرگرم ،مستونگ شہر و گردونواح کے علاقوں میں سائیکل اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اچانک اضافہ عوام پریشان۔تفصیلات کے مطابق عید قریب آتے ہی کوئٹہ میں سائیکل اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیاہے شہر کے مختلف علاقوں سے سائیکل اور موٹرسائیکل چوری اور چھینے کی واقعات رپورٹ ہورہے ہیں،کوئٹہ کے مختلف علاقوں کو جانیوالے لنک روڈز،راستوں پر شام کے وقت موٹرسائیکل چھینے اور موبائل و نقدی سے لوگوں کو محروم کیاجارہاہے انتظامیہ چوروں کے خلاف موثر کارروائی کرکے عوام کی جان و مال کی تحفظ یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں،چوری کے وارداتوں کے بعد عوام عدم تحفظ کا شکار ہورہے ہیں اور لوگوں میں سخت بے چینی اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔کوئٹہ کے عوامی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ کوئٹہ سٹی میں گشت بڑھانے اور لنک روڈوں پر مزید اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیاہے۔