پچیس سالہ حلیمہ کے ہاں بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش
حلیمہ سیسی کے شوہر 35 سالہ قادر عربی بھی سامنے آگئے ہیں، جنہوں نے اپنے ہاں 9 بچوں کی پیدائش کو خدا کا تحفہ قرار دیا اور ساتھ ہی بتایا کہ وہ بچوں سے ملنے کے لیے بے تاب ہیں۔
میل آن لائن کو دیے گئے انٹرویو میں قادر عربی نے بتایا کہ انہیں ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ ان کے ہاں 7 بچوں کی پیدائش ہوگی مگر ان کے ہاں 2 زائد بچوں نے جنم لیا ہے اور مذکورہ دو زائد بچے ان کے لیے خصوصی تحفہ ہیں اور وہ انہیں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
انہوں نے اپنے ہاں بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش پر شکرانے ادا کیے اور کہا کہ جس خدا نے انہیں پیدا کیا، وہی خدا ان کی پرورش بھی کرے گا۔
- Advertisement -
قادر عربی کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث نافذ سفری پابندیوں کی وجہ سے ان کا فوری طور پر مراکش جانا ممکن نہیں، تاہم ان کے تمام دستاویزات مکمل ہیں اور نرمیاں ہوتے ہی وہ اپنے 9 بچوں کو دیکھنے مراکش جائیں گے۔
قادر عربی کے مطابق وہ اہلیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں، ان کی اہلیہ اور بچوں کی صحت مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔
قادر عربی نے بتایا کہ انہوں نے حلیمہ سے 2017 میں شادی کی تھی اور شادی کے ایک سال بعد ہی ان کے ہاں پہلی بچی کی پیدائش ہوئی تھی۔