MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسلام آباد دھماکے پر اظہار یکجہتی، وزیراعظم کا عالمی رہنماؤں سے اظہار تشکر

0 4

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کی امام بارگاہ میں خودکش حملے کے بعد عالمی یکجہتی پر اظہار تشکر کیا ہے۔

وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں کی جانب سے اسلام آباد واقعے کی مذمت پر اپنے بیان میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں ہمارے دوستوں اور شراکت داروں کی حمایت ہمیشہ اہم رہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ اس گھناوٴنے جرم کے مرتکب لوگوں کو پوری طاقت کے ساتھ انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور دہشت گردوں کے مکروہ عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بہادر پاکستانی قوم اس وقت متحد ہے اور ہم دہشت گردی کے خاتمے کے اپنے عزم پر ہمیشہ کی طرح قائم ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.