MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چیف جسٹس سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ لوگوں کی اپیلیں سنی جائیں: شیخ رشید

0 6

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ لوگوں کی اپیلیں سنی جائیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو 40 سال کی سزائیں ہوئی ہیں، چیف جسٹس سے کہتا ہوں کہ اپیلیں سنی جائیں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میرے بھتیجے کو 40 سال کی سزا ہوئی، لوگوں کے گھروں میں ماتم چل رہا ہے، جو قصور وار ہیں ان کو سزائیں ملیں اور جو بے قصور ہیں ان کو رہائی نصیب ہو۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ شب برأت کے دن میری دعا ہے کہ حکومت کاشتکاروں کے لیے کچھ کرے، کاشتکار رل گئے ہیں ان کی صورتِ حال بہت خراب ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 8 ہزار ریڑھیاں اور کھوکے تباہ ہوچکے ہیں، شہر میں سناٹا ہے، ہم نے راولپنڈی میں 60 تعلیمی ادارے بنائے۔

سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ کالج اور یونیورسٹیاں خالی ہیں، تعلیمی اداروں میں پڑھانے والے زیادہ اور پڑھنے والے کم ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.