سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
کراچی (مسائل نیوز)سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔گزشتہ 2 روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 42 ہزار سے زائد کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 35 ہزار روپے سے زائد کی کمی ہوئی جو رواں برس ایک ہی روز میں ہونے والی تاریخ کی سب سے بڑی کمی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 35 ہزار 500روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سونا 5لاکھ 37 ہزار 362روپے فی تولہ ہوگیا۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں 30 ہزار 435 روپے کی کمی ہوئی جس سے 10 گرام سونا 4لاکھ 60 ہزار 701روپے کی سطح پر آگیا۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 22 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں 27 ہزار 900 روپے کی کمی ہوئی جس سے 10 گرام سونا 4لاکھ 22 ہزار 324 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 1ہزار 106روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں چاندی 11ہزار 69روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔
- Advertisement -
اسی طرح 24قیراط کی حامل 10 گرام چاندی کی قیمت میں بھی 949روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں 10 گرام چاندی کی نئی قیمت 9ہزار 489روپے ہوگئی۔مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت عالمی سطح پر سونے کی قیمت گرنے سے متأثر ہوئی۔
بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں 355ڈالرز فی اونس کی کمی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت 5 ہزار 150ڈالرز جبکہ چاندی کی قیمت 11اعشاریہ 06ڈالرز کی کمی کے ساتھ 105اعشاریہ 94ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ نوٹ کیا جارہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آج مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت کم ہوگی۔
واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں گزشتہ 2 روز میں 42 ہزار سے زائد کے ریکارڈ اضافے کے بعد ایک ہی دن میِں 4 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی اور یہ 5 ہزار 150 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے، جو اس سے قبل 5 ہزار 594 ڈالرز کی ریکارڈ سطح پر تھی۔
اس سے قبل مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں 29روز میں فی تولہ 1 لاکھ 18 ہزار کا ریکارڈ اضافہ ہوا جس سے سونا 4 لاکھ 54 ہزار روپے سے بڑھ کر 5 لاکھ 72 ہزار 862روپے فی تولہ ہوگیا۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ توقع کے برخلاف سونے کی قیمت میں معمول کے لحاظ سے ایک سال میں ہونے والا اضافہ صرف 30 روز میں ریکارڈ کیا گیا۔