سونے کی قیمت میں اضافہ، 21 دسمبر 2025 کو کتنے میں دستیاب؟
لاہور(مسائل نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہفتے کے روز مقامی سطح پر 1000روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سونے کی فی تولہ قیمت 4لاکھ 56ہزار سے تجاوز کر گئی۔سونے کے یہ نرخ آج بھی برقرار رہیں گے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل 1تولہ سونے کی قیمت میں 1ہزار300روپے کا اضافہ ہوا جس سے سونا فی تولہ 4لاکھ 56 ہزار 162روپے کا ہوگیا۔
- Advertisement -
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 115روپے کا اضافہ ہوا جس سے سونے کی نئی قیمت 3لاکھ 91ہزار 85روپے فی 10گرام تک جا پہنچی۔
مقامی صرافہ مارکیٹس میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 139روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 24قیراط کی حامل چاندی 6ہزار 987روپے فی تولہ پر آگئی جبکہ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔
بین الاقوامی مارکیٹس میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3ڈالرز کا اضافہ ہوا جس سے سونا 4ہزار 338ڈالرز فی اونس تک جا پہنچا۔ سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ طلب اور رسد میں مختلف رجحانات کا عکاس ہے۔