سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، 11 دسمبر 2025 کو سونے کے ریٹس جانیں
لاہور(مسائل نیوز)آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بدھ 10 کو سونے اور چاندی کے نرخ جاری کیے جس کے مطابق سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ چاندی کے نرخ بھی بڑھ گئے۔ گزشتہ روز کے نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے، جس کے بعد نئے نرخ جاری کیے جائیں گے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1200 روپے اضافے سے 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1029 روپے اضافے سے 3,79,854 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 22 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 934 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3,48,212 روپے کی سطح پر آگیا۔
چاندی کی قیمتیں
- Advertisement -
مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 265 روپے اضافے سے 6367 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 227 روپے مہنگی ہوکر 5458 روپے کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ
اسی طرح بین الاقوامی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 12 ڈالر اضافے سے 4207 ڈالر جبکہ فی اونس چاندی 2.65 ڈالر اضافے سے 60.95 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے سونے کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جسے بعد میں واپس لے لیا گیا۔