MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایشوریا رائے کا موازنہ راکھی ساونت سے کیوں کیا جانے لگا؟

0 68

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز)بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن حال ہی میں جدہ میں منعقد ہونے والے ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کے باعث ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔

فیسٹیول میں وہ سیاہ رنگ کے خوبصورت گاؤن میں ایک خصوصی نشست کا حصہ بنیں اور اپنی زندگی اور فلمی کیریئر پر گفتگو کی۔

اداکارہ نے گزشتہ چند برسوں سے اپنی بیٹی کی پرورش پر توجہ دینے کے لیے فلموں سے کچھ دوری اختیار کی ہوئی ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ ان کی شکل و صورت میں آنے والی قدرتی تبدیلیوں پر انٹرنیٹ صارفین نے غیر ضروری تنقید کا سلسلہ شروع کردیا۔

- Advertisement -

کئی لوگوں نے ان کے چہرے میں فرق محسوس کرتے ہوئے غیر مناسب طور پر ان کا موازنہ راکھی ساونت سے کیا، جو مبینہ طور پر چہرے پر حد سے زیادہ فلرز کے باعث تنقید کا شکار رہتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے سخت تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ایشوریا رائے کی جگہ راکھی ساونت نظر آئیں، جبکہ کچھ نے ان کے انگریزی بولنے پر بھی طنز کیا۔

چند لوگوں نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ کے چہرے کی سابقہ قدرتی چمک اب نظر نہیں آتی۔

تاہم ایشوریا کے مداح اب بھی ان کی خوبصورتی، وقار اور کامیاب کیریئر کی تعریف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.