MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بیلا: منشیات کیس میں 2 مجرموں کو عمر قید اور 50، 50 لاکھ جرمانہ، چوری کے ملزمان کو 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی

0 68

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بیلا ( مسائل نیوز )لسبیلہ پولیس کی مثر، شفاف اور پیشہ ورانہ تفتیش کے نتیجے میں منشیات اور چوری کے مقدمات میں ملوث چار مجرمان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لسبیلہ کی عدالت نے سخت سزائیں سنائیں۔ منشیات کے مقدمہ نمبر 39/2025 میں تھانہ بیلہ کے گرفتار ملزمان عبدالرحمن اور عبیداللہ ساکنان کوئٹہ کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 50،50 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی، جبکہ چوری کے مقدمہ نمبر 63/2025 میں ملزمان فیروز اور اسلام ساکنان کیچ حال حب کو 3،3 سال قید اور 50،50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا دی گئی۔دونوں مقدمات کی تفتیش ایس آئی غلام رسول رونجھو نے اعلی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ مکمل کی، جبکہ عدالت میں مضبوط پیروی اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد اعجاز مینگل، ایس آئی محمد عثمان اور اے ایس آئی مجاہد علی نے کی، جس کے نتیجے میں مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوانے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر نے تفتیشی آفیسر کو دونوں مقدمات میں بہترین تفتیش پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ پولیس تفتیش کے معیار میں مزید بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ ہر جرم میں ملوث افراد کو سخت قانونی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.