MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چلغوزے کی قیمت میں 50 سے 60 فیصد تک کمی ریکارڈ

0 97

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)رواں برس چلغوزے کی قیمت میں 50 سے 60 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی’’ سماء نیوز‘‘ کے مطابق 1 کلوچلغوزےکی قیمت 15 سے 18 ہزار روپےکلو تک تھی،مگر رواں برس چلغوزےکی قیمت 6 سے 9 ہزار روپے فی کلو تک ہے،بلوچستان کے ضلع ژوب اور شیرانی میں اس سال چلغوزہ 3 سے 5 ہزارکابھی فروخت ہوا۔

- Advertisement -

بلوچستان کےکاشتکاراورتاجروں کا کہنا ہے کہ پاک, افغان سرحد کی بندش اور بارشوں کی قلت کو قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ قرار دے رہے ہیں،تاجروں کا کہنا ہےکہ چلغوزہ سستا ہونے کی وجہ کوئی بھی ہو، مگر شہری اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

ماہرین کےمطابق چلغوزہ اگر کولڈ سٹوریج میں نہ رکھا جائے تو اسکا وزن کم ہوتا ہے،اوربلوچستان میں کولڈ سٹوریج کی سہولت نہ ہونےکی وجہ سے تاجرمجبوراً کم قیمت پرچلغوزہ فروخت کرنے پرمجبور ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.