کراچی ؛منٹورہ ہمالیہ پوائنٹ پر 5 افراد سمندر میں ڈوب گئے،2 جاں بحق
کراچی(مسائل نیوز)کراچی میں منٹورہ ہمالیہ پوائنٹ پر 5افراد سمندر میں ڈوب گئے،2افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ تین کو بچا لیاگیا۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کراچی کے ساحلی علاقہ منٹورہ ہمالیہ پوائنٹ پرپکنک منارہے تھے کہ اس دوران نہا تے ہوئے سمندر میں ڈوب گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار نے ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے3افراد کو بچا لیا جبکہ افسوسناک واقعہ میں 2افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے،ان کی لاشیں ہسپتال منتقل کی جارہی ہیں۔