اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ
کراچی (مسائل نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 62 ہزار کی حد عبور کر لی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
پیر کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پہلا سیشن شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 1169 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 802 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
- Advertisement -
گزشتہ ہفتے کے آخری کاروبار روز ہنڈریڈ انڈیکس نے 4 حدیں عبور کر لی تھیں ، کاروبار کے دوران 372 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ اور 77 کے شیئرزمیں کمی ہوئی تھی۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ایک پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 280 روپے 90 پیسے ہو گئی۔