بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں روہت شرما کا سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا
لاہور(مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ایک اور اہم اعزاز حاصل کرلیا۔بابر اعظم نے بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
- Advertisement -
انہوں نے یہ کارنامہ لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سر انجام دیا۔سابق بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر 159 میچوں میں 4231 رنز بنائے تھے جبکہ بابر کو روہت کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف 9 رنز درکار تھے ۔بابر نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں اپنی اننگز کا 9 واں رنز مکمل کرکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر کا اعزاز حاصل کیا۔