فیشن ڈیزائنر فائزہ ثقلین کا اداکارہ مایا علی پر چوری کا الزام! جانیں یہ معاملہ کیا ہے
لاہور(مسائل نیوز)مشہور فیشن ڈیزائنر فائزہ ثقلین نے اداکارہ اور ماڈل مایا علی پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ان کے فیشن ڈیزائن چوری کیے ہیں۔ فائزہ نے مایا علی کے ڈیزائنز کے ساتھ اپنی پرانی ڈیزائنز کی تصاویر شیئر کیں تاکہ دکھایا جا سکے کہ دونوں میں کافی مشابہت ہے۔
تفصیلات کے مطابق فائزہ ثقلین نے انسٹاگرام پر تصاویر کے ذریعے مایا علی پر ڈیزائن چوری کرنے کا الزام لگایا جس پر عوام کی رائے دو حصوں میں تقیسم ہوتی نظر آئی۔
- Advertisement -
ایک ڈیزائنر سحر خان نے مایا علی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ڈیزائن میں تھوڑی سی تبدیلی کریں تو یہ آپ کا کاپی رائٹ بن جاتا ہے، اس لیے یقیناً وہ آپ کی ڈیزائن چوری نہیں کر رہی یہ کٹ عام ہیں۔
فائزہ ثقلین نے انسٹاگرام اسٹوریز پر کہاکہ اب یہ بورنگ ہو رہا ہے براہ کرم کچھ نیا تخلیق کریں۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مایا علی شو بز کے بڑے ناموں میں شمار ہوتی ہیں لیکن فائزہ ثقلین کے ڈیزائنز سے مشابہت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔