MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فراڈ سے کیسے بچا جائے؟واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ

0 56

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن (مسائل نیوز)میٹا(meta) نے واٹس ایپ، میسنجر، فیس بک اور انسٹا گرام صارفین کو آن لائن فراڈ کا ہدف بننے سے بچانےکے لیے اینٹی سکام(scam) پروگرامز متعارف کرادئیے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے اس مقصد کے لیے واٹس ایپ میں سکرین شیئرنگ وارننگز جبکہ میسنجر میں سکام میسج ڈیٹیکشن جیسے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

میٹا نے بتایا کہ ان فیچرز کا مقصد صارفین کو حساس تفصیلات کی شیئرنگ سے ہونے والے فراڈ سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

- Advertisement -

واٹس ایپ میں جب صارف کسی نامعلوم کالر کے ساتھ سکرین شیئر کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے الرٹ بھیجا جائے گا۔اسی طرح میسنجر میں نئے کانٹیکٹس سے چیٹس پر اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی سکام ڈیٹیکشن فیچر کام کرے گا۔اگر سسٹم کو خطرہ محسوس ہوا تو اس حوالے سے رہنمائی فراہم کرے گا۔

یاد رہے کہ رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران میٹا کی جانب سے مختلف ممالک میں سکام سنٹرز سے جڑے 80 لاکھ اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں بھی کئی شہری واٹس ایپ فراڈ کا شکار ہوچکے ہیں ، مذکورہ فیچرز سے صارفین کو تحفظ ملے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.