MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم پیشرفت

0 101

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق غیر قانونی جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر وہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

- Advertisement -

عدالت نے سماعت کے دوران عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 6 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ سماعت پر کیس سے متعلق جامع رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔

یاد رہے کہ ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی سمیت متعدد یوٹیوبرز پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک غیر قانونی آن لائن جوئے کی ایپ کی تشہیر کی، جس کے نتیجے میں شہریوں کو مالی نقصان پہنچا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.