بلوچستان کا ہر عام آدمی ہمارے لیے اہم ہے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ
بلوچستان کا ہر عام آدمی ہمارے لیے اہم ہے
انسانی جان بچانے کے لیے ہمارے وسائل حاضر ہیں
- Advertisement -
وزیراعلیٰ بلوچسستان نے کہاکہ گزشتہ 18 ماہ میں حکومت بلوچستان نے عام مریضوں کے علاج پر 3 ارب روپے سے زائد خرچ کیے ہیں۔
کینسر، گردوں، تھیلیسیمیا ، لیور ٹرانسپلانٹ ، کڈنی ٹرانسپلانٹ اور دل کے امراض میں مبتلا 1412 مریضوں کا علاج سرکاری اخراجات پر ممکن بنایا گیا
ڈاکٹرز کی تجویز پر ان مریضوں کا اندرون ملک اور بعض کا بیرون ملک علاج کرایا گیا
عوامی خدمت حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے