MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقی کرکٹر کو بھارتی حریف کو ’گڈبائے‘ کہنا مہنگا پڑگیا

0 73

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جنوبی افریقہ (مسائل نیوز)جنوبی افریقی کرکٹر نونکولولیکو ملابا کو ویمنز ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹر ہرلین دیول کو آؤٹ کرنے کے بعد ’گڈبائے‘ کہنا مہنگا پڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ملابا کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے دیا۔

- Advertisement -

یہ واقعہ نو اکتوبر کو کھیلے گئے میچ میں بھارتی اننگز کے 17 ویں اوور میں پیش آیا جب ملابا نے ہرلین کو آؤٹ کرنے کے بعد ’گڈ بائے‘ کہنے کے انداز میں ہاتھ ہلایا۔

آئی سی سی نے اعلامیہ میں کہا کہ پروٹیز بولر کی یہ حرکت حریف بیٹر کو مشتعل کرسکتی تھی۔

وہ آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی مرتکب قرار پائی ہیں، جس کی وجہ سے سرزنش کرنے کے ساتھ ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.