اگلے رمضان المبارک کی تاریخ سامنے آ گئی
متحدہ عرب امارات(مسائل نیوز)ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں اگلے سال رمضان المبارک ممکنہ طورپر 19 فروری سے شروع ہو گا۔
اس حساب سے رمضان المبارک کے آغاز میں اب صرف 139 دن باقی ہیں، یہ پیشگوئی ابتدائی فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر اماراتی فلکیاتی سوسائٹی نے کی ہے۔
- Advertisement -
اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق رمضان کا نیا چاند منگل 17 فروری 2026 کو شام 4 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہو گا تاہم اس دن سورج غروب ہونے کے صرف ایک منٹ بعد چاند غروب ہو جائے گا، جس کی وجہ سے چاند کی رویت ممکن نہیں ہو گی، اسی لیے پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حتمی اعلان چاند دیکھنے والی سرکاری کمیٹی کرے گی۔ ابو ظہبی میں رمضان کے آغاز پر روزے کا دورانیہ تقریبا 12 گھنٹے 46 منٹ ہوگا۔ جیسے جیسے دن لمبے ہوں گے، یہ وقت 13 گھنٹے 25 منٹ تک بڑھ جائے گا۔