MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

غیر رجسٹرڈ این جی او کی غیرقانونی تحویل سے 18 کمسن بچے بازیاب کروالیے: چائلڈ پروٹیکشن بیورو

0 115

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ساہیوال (مسائل نیوز)پنجاب کے شہر ساہیوال کی ایک غیر رجسٹرڈ این جی او کی غیر قانونی تحویل سے 18 کمسن بچوں کو بازیاب کروا لیا گیا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کے مطابق ساہیوال میں غیر رجسٹرڈ این جی او پر کی گئی کارروائی کے دوران 18 کمسن بچوں کو بازیاب کروایا گیا ہے، بازیاب کروائے گئے بچوں کی حالت ٹھیک نہیں، اِن پر تشدد کیا جاتا رہا ہے۔

- Advertisement -

سارہ احمد کا کہنا ہے کہ ساہیوال سے بازیاب بچوں میں 17 کا تعلق بلوچستان سے ہے، بازیاب بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بازیاب کروائے گئے بچوں کے والدین اور لواحقین کو تلاش کیا جائے گا، غیر رجسٹرڈ این جی او پر مقدمہ درج کروا کر ملزم کو گرفتار کروادیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.