MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اتوار کے دن سونے نے سب کو چونکا دیا؛ جانیں آج کی ناقابل یقین قیمت

0 157

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں اج بروز اتوار21 ستمبر کو ایک تولہ سونا 3 لاکھ 90 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگیا ہے اور یہ نرخ کل تین بجے تک کارامد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نئے نرخ جاری کرے گا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 700 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 90 ہزار 900 روپے کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

- Advertisement -

مقامی مارکیٹس میں فی 10 گرام سونا ایک یزار 458 روپے اضافے سے 3 لاکھ 34 ہزار 619 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 114 روپے اضافے سے 4 ہزار 532 جبکہ 10 گرام چاندی 98 روپے اضافے سے 3 ہزار 885 روپے کی ہوگئی ہے

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جہاں ایک اونس سونا 17 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 685 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.