MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چینی کی قیمت میں بہت ہی بڑا اضافہ

3 485

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چینی کی قیمت میں بہت ہی بڑا اضافہ

کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوگیا اور آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ واپس نہیں لیا جاسکا۔

کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت 135سے بڑھ کر 140روپے ہوگئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق نواحی علاقوں میں چینی 145 روپےکلو میں بھی فروخت کی جارہی ہے۔کوئٹہ شہر میں20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2650 سے بڑھ کر 2720 روپے ہوگئی۔فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک کی جانب سےسرکاری آٹے اور گندم کی فراہمی بند ہے،

پاکستان تحریک انصاف کی دو بڑی وکٹیں گر گئیں

- Advertisement -

آٹےکی قیمت میں اضافہ گندم کی قلت اورقیمت میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔محکمہ خوراک بلوچستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافہ ہوا، سندھ حکومت نےگندم کی نقل وحرکت پرپابندی ہٹادی ہے، چند روز میں صورتحال بہتر ہوجائے گی۔محکمہ خوراک کے حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اگست کے وسط سےسرکاری آٹےاور گندم کی فراہمی شروع کریں گے۔

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] چینی کی قیمت میں بہت ہی بڑا اضافہ […]

  2. […] چینی کی قیمت میں بڑااضافہ […]

  3. […] میں کمی،چینی کی قیمت میں اضافہ ہونے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.