MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دوران پرواز بچھونےخاتون کو ڈس لیا

ھارتی طیارے میں دوران پرواز بچھو نکل آیا، خاتون کو ڈس لیا

0 181

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(ویب ڈیسک) اگرچہ ہوائی جہاز کے اندر چوہے اور لال بیگ ملنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں لیکن بھارتی پرواز میں ایک بچھو نے خاتون کو کاٹا ہے۔اس کےبعد فوری طور پر طیارے کو قریبی ایئرپورٹ پر اتارا گیا، تاہم خاتون اب خطرے سے باہر ہیں۔
اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ’ایئرانڈیا‘ فضائی کمپنی نے کہا کہ 23 اپریل کو پیش آنے والے اس واقعے کے بعد خاتون کو تمام ضروری طبی امداد دی گئی ہے۔ ایئرانڈیا ترجمان نے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ کہا ہے۔
تاہم اس واقعے کے بعد انجینیئر اور ماہرین کی ٹیم نے طیارے کے ایک ایک گوشے کو اچھی طرح دیکھا اور اس کے بعد فضائی سفر کے لیے کلیئر قرار دیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.