MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

افغانستان کے خلاف سیریز کیلئے بیٹنگ کوچ محمد یوسف دراصل قومی ٹیم کے ہمراہ کیوں نہیں گئے ؟ آخر کار وجہ سامنے آ گئی

1 236

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے افغانستان کے خلاف سیریز کیلئے ساتھ جانے سے معذرت کر لی تھی جس کی وجہ اب سامنے آ گئی ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ محمد یوسف کے دورہ قومی ٹیم کے ساتھ نہ جانے کے پیچھے وجہ ان کی اہلیہ کی ناساز طبیعت ہے ہے اور انہوں نے سب سے دعاﺅں کی اپیل بھی کی ہے ۔قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ کوچ کیلئے محمد یوسف کے نام کا اعلان کیا تھا تاہم اگلے دن عبدالرحمان کو ہیڈ کوچ بنادیا اور محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ برقرار رکھا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق عبدالرحمان پاکستان اور افغانستان سیریز کے بعد پاکستان اے ٹیم کے ہیڈ کوچ بن جائیں گے، صبیح اظہر کو بنگلہ دیش کے دورے کیلئے پاکستان اے ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا جا رہا ہے جبکہ سابق ٹیسٹ آف اسپنر توصیف احمد کو پاکستان انڈر 19 ٹیم کا منیجر بنایا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی متحدہ عرب امارات میں بات چیت چل رہی ہے انہیں اماراتی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کی تجویز ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 24 مارچ کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا میچ 26 اور 27 مارچ کو شارجہ میں ہی شیڈول ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) محمد یوسف کی اچانک دستبرداری پر سوال اٹھنے لگے، عبوری ہیڈ کوچ کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.