جمشید دستی نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (مسائل نیوز)عوام راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمشید دستی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے زمان پارک میں خصوصی ملاقات کی ہے ، اس موقع پر جمشید دستی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی تحریک، تحریک کے سیاسی پروگرام اور چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے جمشید دستی کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے انہیں مبارکباد بھی دی ہے ۔
[…] نیوز)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عبوری ضمانت منظور […]