MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی آئی اے کے پائلٹس نے استعفے دینا شروع کردیے

0 249

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)قومی ائیرلائن پی آئی اے کے پائلٹس نے تنخواہوں پر ٹیکس کے خلاف مستعفی ہونا شروع کردیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن میں انکشاف ہوا ہیکہ پی آئی اے کے پائلٹس نے تنخواہوں پر 35 سے 40 فیصد تک ٹیکس کے خلاف

- Advertisement -

بڑی تعداد میں مستعفی ہونا شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے پائلٹس کی تنخواہوں پر 35 سے 40 فیصد ٹیکس عائد کیا ہے جس کے تحت 8 لاکھ تنخواہ لینے والے پائلٹ کو ساڑھے 3 لاکھ روپے اضافی ٹیکس ادا کرنا پڑرہا ہے۔رکن کمیٹی سائرہ بانو نے کہا کہ دو درجن سے زائد پائلٹس نے استعفے دے رکھے ہیں جنہیں منظور نہیں کیا جارہا، پی آئی اے کے جہازوں کا حالیہ ڈیلے بھی پائلٹس کی کمی کے سبب ہے۔پی آئی اے حکام نے قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن میں استعفوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پائلٹس کے استعفے موصول ہوئے ہیں جس پر حکومت نے پی آئی اے میں 250 نئے پائلٹ بھرتی کرنے کے لیے خط لکھا ہے۔پی آئی اے کے چیف کمرشل آفیسر نے بتایا کہ حکومت نے پائلٹس کی نئی بھرتیوں پر تاحال جواب نہیں دیا، سپریم کورٹ نے پی آئی اے میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.