شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کے ساتھ حادثہ، جسم کے اہم حصے کی ہڈی ٹوٹ گئی
ممبئی (مسائل نیوز) بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن حیدرآباد میں اپنی فلم ’پراجیکٹ کے‘ کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں فلم’پراجیکٹ کے‘ کی شوٹنگ کے دوران ایکشن سے بھرپور ایک منظر کی عکس بندی کراوتے ہوئے میں زخمی ہوگئی ہوگیا ہوں۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ میری ایک پسلی ٹوٹ گئی جس کے بعد شوٹنگ کو منسوخ کردیا گیا۔امیتابھ بچن نے لکھا کہ مجھے حیدرآباد کے اے آئی جی ہسپتال میں سی ٹی سکین کے بعد طبّی امداد دی گئی۔
- Advertisement -
اُنہوں نے لکھا کہ ڈاکٹر کی جانب سے مکمل طور پر آرام کرنے کی ہدایات ملنے کے بعد میں گھر واپس آگیا ہوں۔اُنہوں نے اپنی بلاگ پوسٹ کے آخر میں لکھا کی میں اس وقت اپنے گھر’جلسہ‘ میں موجود ہوں اور اپنے بستر سے صرف ضروری کاموں کے لیے اُٹھتا ہوں، اس لیے آج شام کو ’جلسہ‘ کے باہر آئے اپنے مداحوں سے ملاقات بھی نہیں کرسکوں گا۔
مزید :
تفریح –